Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 8, 2018

جمو کشمیر بلدیاتی الیکشن۔سخت حفاظتی انتظام کے درمیان الیکشن جاری۔

جمو کشمیر۔۔صدائے وقت( ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
جمو کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ جاری ہے۔پوری وادی میں حفاظت کے سخت انتظامات ہیں۔وادی کشمیر پوری فوجی چھاونی میں تبدیل ہو گئی ہے۔آج کے مرحلے میں کل 422 حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے .جمو علاقے میں لوگوں میں الیکشن کو لیکر خوشی ہے تو وہیں وادی میں مایو سی ہے۔جموں کشمیر کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس و پی ڈی پی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔اس کے علاوہ دہشت گرد تنظیموں کا خوف الگ ہے۔۔۔دہشت گرد تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ جو ووٹ ڈالنے جائیں گے ان کی آنکھوں میں تیزاب ڈال دیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں کل 78 امیدوار ان اپوز منتخب ہو چکے ہیں۔حالانکہ ابھی تک الیکشن پر امن ہے پھر بھی لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے ۔۔وادی کی سبھی دکانیں بند ہیں انٹر نیٹ سروس یا تو معطل ہیں یا ان کی اسپیڈ کم کر دی گئی ہے کچھ جگہوں پر موبائل سروس بھی بند ہے۔
جمو کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کل چار مرحلوں میں ہوں گے ۔ووٹوں کی گنتی 20 اکتوبر کو ہوگی۔