Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 7, 2018

گجرات۔۔شمالی ہند کے لوگوں پر تشدد جاری۔مسلم علاقوں میں لوگ محفوظ۔

ریلوے اسٹیشن و بس اڈوں پر عوام کا ہجوم۔
شمالی ہند کے لوگ بھاگ رہے ہیں گجرات چھوڑ کر۔
نامہ نگار صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
ریاست گجرات میں شمالی ہند کے لوگوں پر تشدد جاری ہے ۔لوگ گجرات چھوڑ کر اپنے اپنے وطن کو جارہے ہیں۔ان کارخانوں کو جلایا جا رہا ہے جہاں شمالی ہند کے لوگ کام کرتے ہیں۔بسوں کو جلایا جا رہا ہے۔کئی جگہوں پر آتش زنی کے ساتھ تلواروں سے حملے کئیے گئے۔شمالی ہند کے ہندی بولنے والے افراد ریلوے اسٹیشن و بس اڈوں پر جہاں تک ممکن ہوتا ہے مسلم علاقوں سے ہو کر جا رہے۔ریلوے اسٹیشن و بس اڈوں پر عوام کا ہجوم ہے۔البتہ مسلم علاقوں میں رہنے والے اور کام کرنے والے مزدور محفوظ ہیں۔
گجرات کے آج کے اخبار غیر گجراتیوں بطور خاص شمالی ہند کی ریاستوں اتر پردیش , ایم پی و بہار پر تشدد کے واقعات سے بھرے پڑے ہیں۔ابھی تک غیر گجراتی ریاست کے لوگوں پر حملے اور تشدد کے 42 واقعات ہو چکے ہیں۔342 لوگوں کو ان حملوں کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ گزشتہ 28 ستمبر کو فیکٹری میں کام کرنے والے ایک مزدور جو ریاست بہار کا رہنے والا تھا ، نے ایک 14 ماہ کی بچی کے ساتھ ریپ کیا تھا تبھی سے احتجاج و تشدد جاری ہے حالانکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گجرات کی ٹھاکر سینا کی مانگ ہے کہ گجرات سے غیر ریاستی لوگوں کو نکال باہر کیا جائے۔