Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 6, 2018

جونپور۔۔نا بالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں میں اسکول جا رہی درجہ8کی نابالغ طالبہ کو بلیرو سوار دبنگوں نے اغوا کر شہر کے ایک ہوٹل میں لے جا کر اجتماعی آبروریزی کرنے کے بعد بیہوشی کی حالت میں گاؤں کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔کسی طرح گھر پہنچ کر طالبہ نے اہل خانہ کو آگاہ کرایا تو سنسنی پھیل گئی۔آناً فاناً میں متاثرہ کے ساتھ اہل خانہ تھانے گئے جہاں پولیس نے فوراً کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے دیگر کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس  متاثرہ کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کراتے ہوئے ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی درجہ8کی نابالغ طالبہ ہفتہ کے روز گھر سے اسکول جانے کیلئے نکلی تھی۔الزام ہے کہ پڑوس کی دوست اسے بہلا کر گاؤں کے ایک سنسان مقام پر لے گئی جہاں پہلے سے موجود بلیرو سوار دبنگوں نے اسے اغوا کر لیا اور شہر کے ایک ہوٹل میں لے جا کر اجتماعی آبروریزی کی۔آبروریزی کے بعد دبنگوں نے اسے بیہوشی کی حالت میں  گاؤں کی سرحد پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ہوش میں آنے کے بعد کسی طرح متاثرہ اپنے گھر پہنچی اور آپ گزری اہل خانہ کو بتائی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا اور متاثرہ کو لیکر والدین تھانے پہنچے اور پولیس کو تحریر دی۔تحریر ملتے ہی پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر دو ملزمان کی تلاش میں کئی مقام پر دبش بھی دی۔متاثرہ کے میڈیکل معائنہ اور علاج کیلئے پولیس نے ضلع اسپتال میں داخل کراتے ہوئے ایس سی،ایس ٹی سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔