Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 6, 2018

جونپور۔امام زین العابدین کی شہادت کی یاد میں مجلس کا انعقاد

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کرنجا خورد گاؤں واقع امام بارگاہ مرحوم صبط حیدر مرحوم میں گزشتہ شب امام حضرت زین العابدین کی شہادت کی یاد میں منعقد مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سلطان حیدر نے کہا کہ کربلا میں حضرت امام حسینؓ کی شہادت کے بعد یزیدی حکومت نے جو ظلم اور زیادتی ان کے کنبہ پر ڈھایا تھا اسے ہم سب کبھی بھلا نہیں سکتے۔ امام زین العابدین کو ظالم فوج نے قید کر کوفے سے شام تقریباً 4500 کلومیٹر پیدل ہی سفر کرایا تھا۔ یہی نہیں خواتینوں کو بھی قیدی بنا کر بے پردہ سر بازاروں میں گھمایا گیا۔ آج ہم سب ان کا غم منانے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ مجلس کے بعد شبیہ تابوت،علم و ذوالجناح برآمد ہوا جس کے ہمراہ انجمن شمشیر حیدری نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے اپنے قدیمی راستوں سے ہوتے ہوئے دوبارہ مرحوم داروغہ کے امام باڑے میں جاکر اختتام ہوا۔اس موقع پر سلمان حیدر، سراج حیدر، اسلم زیدی، عمران زیدی، شانو گاندھی، گوہر، وصی حیدر، اعظم زیدی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔