Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 6, 2018

جونپور۔غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ دو افراد گرفتار

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کھٹہن تھانہ حلقہ کے رانی پور موڑ کے قریب موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کے دوران پولیس نے بغیر نمبر  پلیٹ کی موٹرسائیکل کے ساتھ دو نوجوانوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے ناجائز طمنچہ اور چاقو برآمد کیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
تھانہ انچارج نقی حیدر نے بتایا کہ گزشتہ دیر شام پولیس سپرٹنڈنٹ دنیش پال سنگھ کی ہدایت پر مقامی بازار میں وہ پولیس فورس کے ساتھ گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی درمیان بنا نمبر کی ایک موٹرسائیکل سے دو نوجوان آتے نظر آئے۔پولیس نے موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو نوجوان بھاگنے کی کوشش کرنے لگے جس پر پولیس نے انھیں پکڑ لیا اور تلاشی لی ایک نوجوان کے پاس سے ناجائز طمنچہ اور دوسرے کے پاس سے چاقو برآمد ہوا۔پوچھ گچھ کے دوران وہ موٹرسائیکل کا جائز کاغذات بھی نہیں دکھا سکے۔انھوں نے اپنا نام نرسنگھ یادو اور سوربھ شرما ساکن چھتورا تھانہ کھٹہن بتایا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔