Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 6, 2018

جونپور۔مفت آنکھوں کی جانچ کا کیمپ۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سماجی ادارہ لائنس کلب کی جانب سے خدمات ہفتے کے تحت قادی پور گاؤں کے قریب جگت گنج میں مفت آنکھ جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں تقریبا ً136 لوگوں کی آنکھوں کی جانچ کر عام آنکھ کی بیماری میں مبتلا لوگوں کو دوا، ڈراپ تقسیم کیا گیا۔اس دوران 10 مریضوں کی آنکھوں میں موتیابند آپریشن کی پہچان کر ضروری صلاح دی گئی۔
ادارے کے صدر اشوک کمار موریہ نے آئے ہوئے لوگو ں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے جسم میں آنکھ سب سے زیادہ نازک اور اہم عضو ہے، اس کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا  ہے۔عوام کی خدمت کیلئے مفت آنکھ جانچ کیمپ لگایا گیا ہے۔ ڈاکٹر امت پانڈے نے لوگو کی آنکھوں کی جانچ کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی عمر میں آنکھوں کی بیماری کو پہچانیں۔ بڑھتی عمر میں آنکھوں کی نسیں کمزور ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے آہستہ آہستہ کم نظر آنے لگتا ہے اوراس کے آنکھوں کے لینس کو بھی دیکھنے صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ آنکھوں کا سرخ ہونا، آنکھوں سے پانی آنا، آنکھوں سے دھندلاپن ظاہر ہونا، چیزوں کا صاف ظاہرنہ ہونا، براہ راست لائن کے ٹیڑھی اور کٹی ہوئی یا لہراتی دکھائی دینا، سیاہ دھبہ سا ظاہر ہونا اور رنگین اشیاء کم رنگین ظاہر ہونا وغیرہ علامات ہو تو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرسے فوری طور سے رابطہ کریں اور علاج کریں۔ اس موقع پر مہندر ناتھ سیٹھ، سریش چندر گپتا، سید محمد مصطفی، آر پی سنگھ، شترگھن موریہ، اشونی بینکر، سنجے شریواستو، سدھارتھ موریہ، ابھیشیک بینکر، منوج چترویدی، پرم جیت سنگھ، سنجے سگھانیہ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔