Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 27, 2018

جونپور پوروانچل یونیورسٹی میں پلیسمینٹ پروگرام کا انعقاد

جون پور ۔۔ اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی میں منعقد دو روزہ میگا کیمپس پلیسمینٹ میں 55 طلباء کا انتخاب کیا گیا۔ پلیسمنٹ تقریب میں یونیورسٹی کے سبھی شعبوں سے کل 486 طلباء نے حصہ لیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرراجارام یادو نے منتخب طلباء کو مبارک باد دی۔ پلیسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر رنجانا پرکاش نے بتایا کہ این آئی آئی ٹی،بی ٹیک اور ایم بی اے کی 10، امریکی انٹرنیشنل انڈسٹری ماس اور ایم بی اے کے 9، کاس ماس ایسپائر فاؤنڈیشن کی جانب سے بی ٹیک اور ایم بی اے کے 8 انٹیکش سے میکینکل انجینئرنگ کے 7، جے شری پولیمار میں میکینکل انجینئر کے 10،سلارس انفارمیشن پرائیویٹ لمیٹڈ میں بی ٹیک کے 7 اور نیوٹرالائف انڈیا میں بی فارما کے 4 طلباء کو ملازمت پیش کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کی کیمپس میں کمپنیوں نے 2 لاکھ روپے 5 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ کی پیشکش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سلیرس انفارمیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی، کاش ماس، نیوٹرالائف، کویکر اوراین آئی آئی ٹی کمپنی نے جمعرات اور جمعہ کو انٹرویو لیا۔ اس موقع پرکاشماش کمپنی کے محمد عظمت علی،نیوٹرالائف کے دھیرج کمار نندا، کویکر کے روشن کمار، این آئی ٓٓآئی ٹی کے عرفان مبین صدیقی نے طالب علموں کی تعریف کی ساتھ ہی دیگر طلباء کو کامیابی کے کچھ طریقے بتائے۔ اس موقع پر پروفیسر بی بی تیواری نے کہا کہ ہمارے طلباء کافی محنت کش ہے اور ہمیں امید ہے کہ اپنی کمپنیوں میں اپنی افادیت ثابت کریں گے۔ اس موقع پر پروفیسر اے کے شریواستو، پروفیسر ہری پرکاش، ڈاکٹر رجنیش بھاشکر، ڈاکٹر آلوک داس، شیام جی ترپاٹھی، رشی سنگھ وغیرہ لوگ موجود رہے۔