Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 18, 2018

دو بھائیوں نے سگی بہن کی عصمت کو کیا تارتار۔دونوں گرفتار۔

سگی بہن کی عصمت لوٹنے والےدونوں بھائی گرفتار!
________________________
میرٹھ۔ اتر ہردیش۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
۱۸؍اکتوبر: اترپردیش کے میرٹھ میں بھائی بہن کا رشتہ اس وقت پامال ہوگیا جب ایک بہن نے اپنے دو سگے بھائیوں پر عصمت دری کا الزام لگایا۔ اس واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ لڑکی بارہویں جماعت کی طالبہ ہے اس کا الزام ہے کہ گزشتہ چار سالوں سے اس کے دونوں بھائی عصمت دری کررہے تھے، ساتھی ہی یہ گھنائونی حرکت کسی کو بتانے سے منع کرتے ہوئے جان سے مارنے کی بھی دھمکی دیتے رہے۔ متاثرہ نے کسی طرح سے دونوں بھائیوں کے کالے کرتوت کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرلیا ہے۔ اس ریکارڈنگ کو لے کر متاثرہ این جی او میں پہنچی جس کے ذریعے پولس نے اس بات کی شکایت درج کروائی گئی۔ شکایت ملتے ہی پولس نے نے آناً فاناً دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ بتادیں کہ سول لائنس تھانہ علاقے میں لڑکی نے بدھ کو اپنےدوبھائیوں پر چار سالوں سےجبراً عصمت دری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سبھی کو چونکا دیا ہے۔لڑکی نے بتایاکہ اس کے دو سگے بھائی دھرمیش اور پرشانت گزشتہ چار سالوں سے عصمت لوٹتے آرہے ہیں۔ پولس نے لڑکی کو میڈیکل جانچ کے لیے بھیج دیا ہے اور مزید تحقیقات میں جٹ گئی ہے۔ بارہویں کلاس میں پڑھنے والی متاثرہ طالبہ نے میڈیا کو بتایاکہ میرے والد دل کے مریض تھے گزشتہ سال ہی ان کی موت ہوگئی گھر میں ماں اور دو بھائی ہیں۔ ذہنی وجسمانی طور پر زیادہ پریشان ہونے کی وجہ سے میں میرٹھ میں قائم ایک تنظیم سے ملی۔ اس تنظیم سے ملنے کے بعد پھر میں نے ہمت کرکے پولس کو اس تعلق سے تحریر دی۔