Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 6, 2018

پاسبان ادب کے زیر اہتمام اشوک چکر دھر کے اعزاز میں پرگرام کا انعقاد

پاسبان ادب کے زیر اہتمام منعقدہ اعزازی بروگرام برائے اشوک دھر کے موقع پر نظام الدین راعین کے احساسات۔
صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
پاسبان ادب ممبئی کے زیر اہتمام منعقدہ متعدد پروگرام میں شرکت  اور کئی ایک ادبی شخصیات کو سننے اور دیکھنے کا موقع ملتا رہتا ہے ۔ لیکن سب سے یادگار اور احساس کی بلندیوں کو چھونے والا وہ لمحہ یادوں کے نقوش پر پیوست کرگیا جب ہندی کے مشہور و معروف کوی/ شاعر/تخلیق کار ڈاکٹر اشوک چکردھر کے کلام کو انہیں کی زبانی سننے کو ملا۔ انہیں کا کلام انہیں کی زبانی سننے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔
موقع تھا پاسبان ادب کے زیر اہتمام اشوک چکر دھر کے اعزاز میں منعقدہ ایک پروگرام کا۔
اشوک چکر دھر کی پیدائش 8 فروری 1951 میں ہوئی ۔وہ ہندی کے عظیم شاعر و مصنف ہیں آپ طنز و مزاح کے میدان میں طبع آزمائی کرتے رہے اور اس میدان میں ان کی ایک مخصوص شبیہ بنی جس نے ان کو شہرت کے اعلیٰ مقام تک پہنچا دیا ۔وہ ٹیلی فلم کے رائٹر و ہدایت کار،فیچر فلموں کے رائٹر و ہدایت کار،ٹیلیویژن سیریل کے رائٹر و ڈایریکٹر،اداکار و ڈراموں اور ایک صحافی کے طور پر  مستقل و مسلسل مصروف رہتے  ہیں۔
اشوک چکر دھر دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامییہ  سینٹرل یونیورسٹی میں ہندی و صحافتی کورس کے مضامین کے پرفیسر رہ چکے ہیں۔2014 میں انہیں " پدم شری" کے اعزاز سے نوازا گیا۔ایسے عظیم ادبی و ثقافتی تخلیق کار کی یادوں کو  آخر کون اپنے ماضی کے ورق میں سجانا نہیں چاہے گا ؟ لہذا ہم نے بھی اس سنہرے موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس پروگرام کی یادگار تصویروں کو اپنے کیمرے کی میموری میں قید کرلیا۔
نظام الدین راعین۔صدر(ممبئی شہر) کل ہند او بی سی سماج آرگنائزیشن ۔ممبئ۔مہاراشٹر۔