Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 28, 2018

شاہگنج۔۔کاشی رام آواس یوجنا کے بیشتر مکانات کرائے پر۔

جونپور۔۔اتر پردیش۔۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
قصبہ شاہگنج میں واقع کانشی رام آواس یوجنا / کانشی رام رہائشی اسکیم جو کی مایاوتی کے زمانے میں شروع ہوئی تھی جس کا مقصد غریبوں / دلتوں کو گھر مہیا کرانا تھا۔اس اسکیم کے تحت مکانوں کی تقسیم ہوئی اور لوگوں کو قبضہ بھی دیا گیا ۔۔اب حالات یہ ہیں کی مستفید یافتہ بہت کم ہی وہاں رہتے ہیں بلکہ ان لوگوں نے اپنے مکان کو کرایہ پر دے رکھا ہے اور ایک ہزار سے پندرہ سو روپیہ فی ماہ کرایہ پر دے رکھا ہے۔جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔جب کبھی چیکنگ ہوتی ہے تو ایک دو دن کے لئیے اصل مالک موقع پر آکر رک جاتے ہیں۔
آج کل یہ رہائشی اسکیم میں بیشتر کرایہ دار ہی رہ رہے ہیں ۔مقامی کے علاوہ دیگر اضلاع کے لوگ بھی مکانات کرائے پر لے رکھے ہیں۔ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ افراد،اور دیگر جرائم کا اڈہ بن گیا ہے کانشی رام آواس۔
اس سلسلے میں ایس ڈی ایم شاہگنج سے جب پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ شکایت ملنے پر جانچ کی جائے گی۔