Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 23, 2018

مندر کی مورتی توڑنے پر کشیدگی۔۔۔پولیس نے حالات کو قابو کیا۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سریری تھانہ حلقہ کے بھد خن گاؤں میں واقع تاریخی مندر سے شرپسند عناصروں نے مورتی کے ایک حصہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے مندر سے کچھ دور واقع کھیت میں پھینک دیا جس سے پورے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے مورتی کے توٹے ہوئے حصے کو دوبارہ مندر میں نصف کرا کر لوگوں کی ناراضگی کو ختم کرایا۔پولیس معاملے میں دیگر ملزمان کی تلاش سرگرمی سے کر رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں میں تاریخی شیو مندر ہے جہاں پر پورے گاؤں کے لوگ عقیدت کے ساتھ عبادت کرتے ہیں۔روزانہ کی طرح منگل کی الصبح گاؤں کی خواتین جب مندر میں پہنچی تو دروازے پر نصب مورتی کا ایک حصہ غائب تھا جو مندر سے کچھ دور پر واقع ایک کھیت میں پھینکا ہوا پایا گیا۔خواتینوں کی اطلاع پر پورے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی اور درجنوں کی تعداد میں لوگ مندر پر جمع ہو گئے۔مندر میں ہوئے نقصان کو لیکر پورے گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی پہنچے تھانہ انچار پنے لال نے گاؤں والوں کی تحریر پر گاؤں کے ہی دھیرج سنگھ سمیت تین لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے دھیرج کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے فوراً مندر کے ٹوٹے ہوئے حصے کو اسی مقام پر نصب کراکر لوگوں کا خاموش کراتے ہوئے دیگر ملزمان کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔