Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 4, 2018

مس کال سے شروع ہوئی بات عشق میں تبدیل۔

،جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
شاہ گنج ۔۔۔مس کال سے شروع ہوئی بات کا سلسلہ کچھ ہی دنوں میں عشق میں تبدیل ہوا اور تین مہینے کی محبت میں معشوقہ اپنے عاشق سے شادی کرنے کیلئے اس کے گھر پر پہنچ گئی۔معشوقہ کے گھر پہنچتے ہی پورے محلے میں چہ می گوئیوں کا بازار گرم ہو گیا۔دیر شام تک ہوئی پنچایت کے بعد لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کے اہل خانہ کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے اہل خانہ نے لڑکی کو کافی منانے کی کوشش کی لیکن ضد سے بے بس ہونے کے بعد دونوں فریق کوتوالی پہنچ گئے۔
بتاتے ہیں کہ سرحدی سلطان پور کے قادی پور تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں کی لڑکی سے تین مہینے قبل قصبہ کے نزدیک تاکھا گاوں کے ایک نوجوان سے مس کال کے زریعے بات شروع ہوئی۔کچھ دنوں کی بات کے بعد دونوں نے اپنی محبت کا اظہار کر دیا اور شادی کرنے کے وعدے کئے۔کچھ دنوں سے دونوں کے درمیان ہوئی کہا سنی کے بعد معشوقہ شادی نہیں ہونے کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے عاشق نوجوان کے گھر پہنچ گئی۔گزشتہ دیر شام عاشق کے گھر پہنچی معشوقہ نے شادی کرنے کی ضد شروع کی کنبہ میں افرا تفری مچ گئی اور اطلاع لڑکی کے اہل خانہ کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے اہل خانہ نے بھی اپنی عزت کی دہائی دیتے ہوئے لڑکی سے واپس چلنے کی منت کی لیکن معشوقہ کے بضد رہنے پر دونوں فریق کوتوالی پہنچ گیے جہاں دیر شب تک دونوں فریق میں پنچایت چلتی رہی۔دیر شب تک چلی پنچایت کے بعد بھی جب معشوقہ اپنی ضد پر بنی رہی تو پولیس نے معاملے کو قادی پور کا بتاتے ہوئے دونوں فریق کو وہاں بھیج دیا۔عاشقی کی حد کو دیکھ علاقہ میں طرح طرح  کی چہ میگوئیاں ہیں۔
۔