Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 4, 2018

جونپور۔۔بھارتیہ کسان یونین کی پنچا یت

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مڑیاہوں بلاک احاطہ میں بھارتی کسان یونین کے ذریعہ پنچایت کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع صدر ڈاکٹر آر پی سنگھ نے8 نکاتی مطالبہ پر مشتمل میورنڈم ضلع کلکٹر کے ذریعہ وزیر اعلی کے نام منسوب ترقیاتی بلاک افسر کو سو نپا۔۸ نکاتی مطالباتی میمورنڈم میں شاردا نہر میں فوری طور پر پانی چھوڑا جائے، گاؤں میں آبپاشی کے لئے 19 گھنٹہ بجلی فراہم کرا ئی جائے، دھان خریداریی  مرکز کو وقت پر کھولا جائے جس سے کسانوں کا دھان فروخت کر نے میں کسی طرح کی کو ئی پریشانی نہ ہو،مستحق گرہستی تقسیم نظام میں ہورہی بدعنوانی کی جانچ کی جائے۔سرکاری اسپتالوں میں دوائیں مہیا نہ ہو نے سے غریبوں کو بازار سے مجبوراًلینا پڑتا ہے،سرکاری اسپتالوں میں دواء مہیاکرا ئی جائے۔آوارہ جانورجیسے گائے بچھڑا،سانڈ وغیرہ پر روک لگائی جائے جس سے کسانوں کی فصلوں کو بر باد ہو نے سے بچایا جا سکے۔  کسانوں کی فصل کو بھاری نقصان جو ہو رہا ہے اسے روکا جا سکتا ہے، تمام عدالتی پنچایتوں میں جونیئر تک زرعی اسکول کھولے جائیں، پروگرام کی صدارت رام شری پٹیل اور نظامت ونود کمار موریہ نے کیا  اس موقع پر شیو پرتاپ سنگھ،منوج کمارتیواری،پردیپ گوتم، پارس نشاد وغیرہ خصو صی طور پر موجود رہے۔