Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 4, 2018

نقب زنی کی واردات۔ایک لاکھ سے زائد کا نقصان۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے چریا موڑ پر گزشتہ رات چوروں نے نقب لگا کر ایک لاکھ روپئے سے زائد قیمت کے سامانوں پر ہاتھ صاف کر دیا۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔اطلاع کے مطابق مذکورہ کو توالی حلقہ کے تاکھا پچھم کے رہنے والے امت کمار سنگھ عرف بابی کا جن سیوا کیندر دفتر ہے گزشتہ رات دفتر بند کر کے ملازم وکاس پانڈے ولد وید پرکاش د گھر چلا گیا تھا صبح جب دفتر کھولنے پہنچا تو سارا سامان بکھرا تھا اور پیچھے کی دیوار میں نقب دیکھ کر ششدر رہ گیا۔چوروں نے دکان میں رکھا ہوا  لیپ ٹاپ، کمیپوٹر، پرنٹر،ا سٹبلائزر، بیٹری، پنکھا وغیرہ پرر ہاتھ صاف کر دیا۔متاثرہ کے مطابق ڈیڑھ لاکھ روپئے سے زائد کی قیمت پر چوروں نے ہاتھ صاف کر دیا  پولیس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔