Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 4, 2018

جونپور۔بکری باندھنے کو لیکر دو فریق میں مار پیٹ۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
کیراکت کو توالی حلقہ کے پسیوا گاؤں میں متنازعہ زمین پر بکری باندھنے کو لے کر دو فریق میں جم کر ما ر پیٹ ہو ئی جس میں 4 لوگ زخمی ہو گئے معاملے کی اطلاع کو توالی پولیس کو دی گئی ہے ۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ کوتوالی حلقہ کے مذکورہ گاؤں کے رہنے والے دنیش سنگھ اور جبار شیخ کے درمیان زمینی تنازعہ چلنے کے علاوہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔صبح ۸ بجے دن میں جبار شیخ کی اہلیہ بدرالنساء بکری باندھ رہی تھیں جس پر دنیش سنگھ نے اعتراض جتا یا تو معاملہ طول پکڑ لیا اور مار پیٹ ہو نے لگی جس میں ایک فریق سے دنیش سنگھ58وپرکاش سنگھ22اور دوسرے فریق سے سرور عالم 15 بدرالنساء50زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے طبی مرکز پہنچا یا۔