Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 4, 2018

ثانوی اساٹذہ یونین کی ہنگامی میٹنگ۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ثانوی استاذہ یونین کے صوبائی خزانچی پرنسپل کونسل ڈاکٹر وریندر سنگھ کی صدارت میں جمعرات کو گنگا دین رام کمار انٹر کالج رام گڑھ بندھوا میں ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں بابائے قوم کی سالگرہ کے روز اسکول کے احاطے میں داخل ہو کرشرپسند عناصروں کے زریعے کی گئی توڑپھوڑ کے واقعہ کی مذمت کی گئی۔ اساتذہ نے انتباہ دیا کہ مستقبل میں کسی بھی اساتذہ سے بدسلوکی کی حالت میں اساتذہ تحریک پر پابند ہوں گے۔
صوبائی جنرل سیکرٹری غیر امدادی فیڈریشن کے ضلع صدر اکھلیش سنگھ نے کہا کہ شرپسند عناصر نے مذکورہ کالج میں پرنسپل اور اساتذہ کے ساتھ جو بدسلوکی کیا ہے اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ واقعہ گنگا دین رام کمار انٹرکالج کے پرنسپل کے ساتھ نہیں بلکہ پورے استاذ معاشرے کے ساتھ بدسلوکی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ استاذ ہی ہے جو اپنی صلاحیت اور محنت کے دم پر بچوں کے مستقبل کی راہ ہموار کرتا ہے۔ گورکھناتھ تیواری نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندعناصروں پر سخت کارروائی اس لئے ضروری ہے تاکہ اسکول میں امن اور تدریس کا ماحول قائم ہو سکے۔میٹنگ میں راجیش مشرا، ڈاکٹر پرمود سنگھ، استاذ یونین کے سابق صدر نرسمہا بہادر سنگھ، سندیپ مشرا، ڈاکٹر رام نرائن سنگھ، پرمود دوبے، گنیش تیواری، جے پرکاش دوبے، ڈاکٹر سنتوش کمار سنگھ، سبھاش چندر ترپاٹھی سمیت دیگر استاذ اور پرنسپل موجودرہے۔میٹنگ کی نظامت سدھیر سنگھ نے کیا۔