Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 5, 2018

باغپت۔مسلم سے ہندو بنے افراد کی عورتوں نے ہندو بننے سے کیا انکار۔

ہم مسلمان تھے مسلمان ہیں اور مسلمان رہیں گے: رقیہ۔
صدائے وقت (ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ہندو بننے والے خاندان کی عورتوں نے مذہب تبدیل کرنے سے انکار کردیا ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
باغپت۔ ۵؍اکتوبر: اسی مہینے کی ۲؍ تاریخ کو باغپت ضلع سے خبر آئی تھی کہ باغپت کے بدرکھا گائوں میں تقریباً ایک درجن افراد نے اسلام مذہب چھوڑ کر ہندو مذہب اختیارکرلیا ہے۔ انہوں نے ایک مقامی مندر میں دھرم پریورتن کیا اور پھر ساتھ ہی ساتھ اپنا نام بھی بدل لیا۔ تبدیلی مذہب کرنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کے اہل خانہ کے ایک شخص کا قتل ہوگیا تھا لیکن انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی اور مسلم قوم نے بھی ان کا تعاون نہیں کیا اس لیے ہم لوگ مذہب تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے۔ اب خبر آرہی ہے کہ جس خاندان نے اسلام مذہب چھوڑ کر ہندو دھرم اپنایا تھا اس خاندان کی عورتوں نے خود کو ہند ماننے سے انکار کردیا ہے او رکہا ہے کہ ان کے شوہر چاہے جو کریں ، جو دھرم اختیار کریں لیکن ہم مسلمان تھے اور ہیں اور رہیں گے۔ ایک خاتون تو شوہر کے ذریعے ہند دھرم اپنانے سے اس قدر ناراض ہوئی کہ انہوں نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر مائیکہ کی راہ لی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مذہب تبدیل کرنے والے نوشاد جس نے ہندو دھرم اپنانے کے بعد اپنا نام نریندر رکھ لیا ہے اس کی بیوی رقیہ کہتی ہیں کہ انہیں اپنے ہی مذہب میں رہنا ہے او ران کے شوہر جھوٹ بول رہے ہیں کہ میں ہندو بن گئی ہوں۔ رقیہ جب یہ باتیں بی بی سی سے بتا رہی تھیں تو نریندر (نوشاد) نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ رقیہ نے اپنے شوہر سے کہا آپ کو جو بننا ہے بنو مجھے اپنے ہی مذہب میں رہنا ہے۔ رقیہ کی گود میں اس کا چار سالہ لڑکا ناہد ہے۔ نریندر کہتے ہیں کہ ان کا بیٹا ناہد بھی ہندو بن گیا ہے۔ یہ سن کر رقیہ نے سخت اعتراض کیا اور کہنے لگی تم بنو جو بننا ہے یہ میرا لڑکا ہے مسلمان ہے او رمسلمان ہی رہے گا۔