جونپور۔۔۔اتر پردیش۔۔نمائندہ صدائے وقت ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ضلع کا سب سے حساس قصبہ میں دسہرہ کا تیوہار خوش اسلوبی و امن کے ساتھ اختتام پزیر ہونے پر پولیس حکام نے راحت کی سانس لی۔اس موقع پر ڈرون کیمرے سے پولیس نگرانی کا بندوبست کیا گیا تھا۔گزشتہ کئی بار کے تجربات کے مد نظر انتظامیہ نے کسی نا خوشگوار حادثہ سے بچنے کے لئیے چاق وچوبند انتظام کیا تھا۔ایک روز قبل ڈی ایم و ایس پی جونپور نے کھیتا سرائے کا دورہ کرکے حالات کی جانکاری حاصل کی اور ڈرون کیمرے کے ذریعہ نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔تھانہ انچارج انسپکٹر جگدیش کشواہا نے مع ہمراہی ڈرون کیمرے کا جائزہ لیا اور دسہرہ کا تیوہار پرامن گزرنے پر راحت کی سانس لی اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
متفرق
Friday, October 19, 2018
جونپور۔ضلع کے حساس ترین قصبہ شاہگنج میں دسہرہ کا خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام۔
Author Details
www.sadaewaqt.com