Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 27, 2018

آپسی تنازعہ میں مارپیٹ۔11 افراد زخمی۔

جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جلال پو ر تھانہ حلقہ کے شادی پور گاؤں میں گزشتہ رات دو فریق میں جم کر لاٹھی ڈنڈہ چلنے سے 5 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو علاج اور ڈاکٹری معائنہ کے لئے طبی صحت مرکز جلالپور لایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے 4لوگوں کی حالت نازک دیکھ کر ضلع اسپتال کے لئے روا نہ کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ شیوبابو اور رام بلی کے درمیان کئی سالوں سے کھیت کی زمین کا تنازعہ عدالت میں چل رہا تھا جس کو قبضہ میں لینے کے لئے دونوں فریقوں میں تنازعہ بڑھا تو مقامی پولیس نے دونوں فریق کو امن میں خلل ڈالنے کی دفعات میں چالان کر دیا۔ الزام لگ رہاہے کہ دونوں ضمانت کرکے گھر پہنچے تھے شیوبابو فریق کے لوگ لاٹھی ڈنڈا لے کر رام بلی فریق پر حملہ آور ہو گئے  جس میں سشما 28،کلاوتی 60،سشیلا35،منوج 40، ونود 55، ومل 60، رام بلی 77 رتی رام 70 اور دوسرے فریق  سے وکاس 19، شیوبابو 32، شکنتلا 30 شدید طور پر زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو علاج اور میڈیکل معائینہ کے لئے طبی مرکز جلال پو ر لایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے شد ید طور پر زخمی کلاوتی، وملا، سشیلا، اور دوسرے فریق سے وکاس کو ضلع اسپتال کے لئے منتقل کر دیا۔