جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
صو بے میں زراعت کے فروغ اور پیدوار میں اضافہ کے لئے کسانوں تک کم داموں میں اعلی قسم کے بیج مہیا کرا نے کے مقصد سے حکومت کے ذریعہ بلاک سطح پر کھولے گئے صو بائی سطح کے اعلی درجہ کے بیج گوداموں سے کسانوں کو کو ئی فائدہ حاصل نہیں مل پا رہا ہے جس کی وجہ عام طور پر نئے بیجوں کو زیادہ ریٹ میں فروخت کر نا بتا ئی جا رہی ہے اور یہ کام ضلع کے اکثر گوداموں پر اس طرح کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ مجبور ہو کر کسان مہنگے داموں پر بیج خرید نے کو مجبور ہیں۔
بتاتے ہیں کہ حکومت نے گیہوں کے بیج کا دام کسانوں کی خاطر1312 رو پیہ طے کیا ہے۔لیکن کسانوں کو1308 رو پیہ کے ریٹ سے فروخت کیا جانا ہے لیکن بلاکوں پر 1350 سے لے کر1375 میں فی بوری کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے جو فی کلو34 رو پئے کے حساب سے پڑ رہا ہے اس حساب سے کسانوں کوایک بوری کی خرید پر جہاں 63 رو پیہ زیادہ دینا پڑ رہا ہے وہیں خدرا خرید نے پر اسے 34رو پیہ فی کلو تک دیا جا تا ہے جب کی ٖبکری کر نے کا ریٹ 3380طے ہے اس طرح سے اس سے فی کلو 20.۱ زیادہ وصول کیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں ایک علاقائی افسر زراعت کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جائے گی اور خاطی پائے جانے پر کروا ئی کی جائے گی۔
متفرق
Tuesday, November 27, 2018
جونپور۔سرکاری بیج گوداموں میں کسانوں کا استحصال۔
Author Details
www.sadaewaqt.com