Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 26, 2018

عام آدمی پارٹی کا یوم تاسیس۔" کرانتی کے 6 سال۔

نمائندہ صدائے وقت .۔26/11/18۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
عام آدمی پارٹی کے چھٹویں یوم قیام کے موقع پر پارٹی نے پورے ملک میں خوشی منائی اور کارکنان نے جگہ جگہ جلسے و میٹنگ کرکے پارٹی کے متعلق عوامی بیداری پیدا کی۔اس دن کو عام آدمی پارٹی نے " کرانتی کے 6 سال"" کے نام سے منایا ۔آج ملک میں " یوم آئین " بھی منایا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ آج 25/ 11 ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کی 10 ویں برسی بھی ہے۔
عام آدمی پارٹی  کا قیام 26 نومبر 2012میں عمل میں آیا تھا۔پارٹی نےنئی دہلی میں واقع پارٹی دفتر میں وزیر اعلیٰ دہلی و قومی صدر عاپ نے پارٹی کا یوم تاسیس منایا ۔اس موقع پر اروند کیجری وال نے سب سے پہلے تو ممبئی حملے میں شہید ہوئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور تمام لوگوں نے دو منٹ کی خاموشی رکھکر اپنی خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر اروند کیجریوال نے بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔ اروند کیجری وال نے کہا کہ مودی سرکار میں وجے مالیہ نے 6 ہزار کروڑ کا بینک لون لیا اور بھاگ گیا / بھگا دیا گیا۔مودی جی سرکار چلا رہے ہیں یا اکھاڑا ۔یہ سرکار پہلے بینک سے پیسے دلواتی ہے پھر رات میں بھگا دیتی ہے۔انھوں نے وزیر اعظم مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جس گجرات ماڈل کی بات وہ اپنے 12 سالہ دور حکومت میں کرتے ہیں ہم کہتے ہیں کہ عاپ کے ساڑھے تین سالوں کو ملا کر مقابلہ کرو یہ ساڑھے تین سال مودی کے 12 سالوں پر بھاری پڑیں گے۔
انھون نے کہا کہ آج یوم آئین ہے اور آج ہی کے دن ہم نے پارٹی بنائی جسکو کانگریس اور بی جے پی نے بہت ہلکے میں لیا ۔مگر پہلی بار ہی ہم سرکار بنانے میں کامیاب ہوئے حالانکہ وہ سرکار صرف 49 دن
چلی۔دوبارہ الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے 70 اسمبلی سیٹوں میں سے 67 سیٹ جیت کر تاریخ رقم کی۔
واضح ہو کہ انڈیا اگیننسٹ کرپشن کے نام سے دہلی میں این جی او چلانے والے اروند کیجری وال اناہزارے کی تحریک سے جڑ گئے تھے اور ہندوستان کے 63 ویں یوم آیئن کے موقع پر 26 نومبر 2012 میں عام آدمی پارٹی کے نام سے پارٹی بنائی۔الیکشن کمیشن نے " جھاڑو " انتخابی نشان الاٹ کیا۔پارٹی اس وقت ریاست دہلی میں برسر اقتدار ہے اس کے پاس 70 اسمبلی ممبران میں سے 66 ممبر ہیں ۔سات عدد ایم پی ہیں جن میں 4 لوک سبھا اور تین راجیہ سبھا ہیں۔پنجاب اسمبلی میں 20 ایم ایل اے کے ساتھ پارٹی خاص اپوزیشن کا درجہ حاصل کئے ہوئے ہے۔پارٹی کا کارواں آگے ہی بڑھتا جا رہا ہے۔
اس کے علاہ اترپردیش کے سبھی اضلاع میں پارٹی کا یوم تاسیس منایا گیا۔جونپور، اعظم گڑھ۔امبیڈکر نگر۔مئو ، بلیا بنارس، غازی پور و دیگر اضلاع سے یوم تاسیس منانے کی خبریں حاصل ہو رہی ہیں۔