Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 27, 2018

ریاست اتر پردیش میں کھولے جائیں گے 9 ہزار سے زیادہ پٹرول پمپ۔

لکھنئو اتر پردیش ۔۔صدائے وقت۔پریس ریلیز۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
انڈین آئل کارپوریشن کے ڈاریکٹر و ریاستی کو آرڈینیٹر ارون کمار گنجو نے ایک پریس ریلیز میں بتا یا کہ تیل سپلائی کرنے والی تین سرکاری کمپنیاں ، انڈین آئل، ہندوستان پٹرولیم و بھارت پٹرولیم اپنے پٹرول پمپوں کی فہرست میں 9367 مزید پٹرول پمپ کا اضافہ کرنے جارہی ہے۔شہری حلقوں میں 4713 اور دیہی علاقوں میں 4654 پٹرول پمپ کھولے جائیں گے۔اس کے لئیے آن لائن رجسٹریشن ہوگا اور پوری شفا فیت کے ساتھ الاٹمنٹ کا عمل کیا جائے گا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ امید وار کا صرف دسویں پاس ہونا چاہئیے اور 10 ہزار زرضمانت دینی ہوگی جو ناقابل واپسی ہوگی۔سبھی پٹرول پمپ اس سال 2019 سے ہی کام کرنا شروع کردینگے۔درخواست دہندہ کے پاس زمین ہونی چاہئیے یا وہ زمین لیز پر بھی لے سکتا ہے۔آن لائن درخواست کا عمل شروع ہوگیا ہے۔اور ڈیلر کے انتخاب کو آسان بنا دیا گیا ہے۔