Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 25, 2018

معمر کانگریسی رہنما و سابق وزیر ریل سی کے جعفر شریف کا انتقال۔

صدائے وقت (ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . کانگریسی معمر رہنما و سابق مرکزی وزیر ریلوے سی کے جعفر شریف کا بنگلورو  کے ایک پرائویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 85 سال کی تھی۔ان کے پسمندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں ۔ان کی اہلیہ اور ایک بیٹے کا انتقال پہلے ہی ہوگیا تھا۔گزشتہ 23 نومبر کو جب وہ جمعہ کی نماز کے لئیے گاڑی میں بیٹھ رہے تھے تو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وہ بیہوش ہو گئے اور آناً فاناً میں ان کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔جہاں پر آج ان کی موت واقع ہو گئی۔سی کے جعفر شریف کی موت پر صدر جمہوریہ ہند، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریسی صدر راہل گاندھی نے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔