Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 26, 2018

مذہبی و سیاسی استحصال کا دورہ۔

*از:- مفکر اسلام حضرت مولانا*
*سید ابو الحسن علی ندوی*
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
"ہمارے ملک پر اس وقت جنون کا دورہ پڑا ہے، دیوانگی کا جو دورہ پڑا ہے، جذباتیت کا جو دورہ پڑا ہے، مذہبی، سیاسی استحصال کا جو دورہ پڑا ہے، یہ دورہ ہے، اور دورہ عارضی ہوتا ہے، یہ دورہ چلا جائے گا، مگر اس کے دور کرنے کے لیے علاج کرنے والوں کی ضرورت ہے، ہمدردوں کی ضرورت ہے، دل رکھنے والوں کی ضرورت ہے، جو اپنے گھروں سے گھبرا کر نکل آئیں، اور اس کا بھی خیال نہ کریں کہ ہم کیا کھائیں گے، کیا پئیں گے؟ اور دیوانے بن کر اس ملک میں پھریں، جتھے بنا بنا کر دورے کریں، عوام کو جمع کریں، اور ملک کے نام پر، انسانیت کے نام پر، عقل و انصاف کے نام پر اور خدا کے خوف اور اس کی پہچان کے نام پر ان سے اپیل کریں کہ اب اسے ختم کرو، اب ٹھنڈے ہوجاؤ، اور اب جو تعمیری کام ہیں، ترقی کے کام ہیں، ملک کو بنانے والے کام ہیں، ملک کا نام روشن کرنے والے کام ہیں، اور ملک کی عزت بڑھانے والے کام ہیں، وہ کرو." ( بحوالہ کاروان زندگی:١٣٠/٥)۔