Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 23, 2018

مہا راشٹر سے شیوسینکوں کا ایودھیا پہنچنے کا سلسلہ شروع۔

صدائے وقت۔ذرائع۔
لکھنئو ۔اتر پردیش۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ایودھیا و فیض آباد کے سبھی ہوٹل۔لاج۔دھرم شالہ بک۔ہوٹل مالکوں کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار ہواہے ۔خبروں کے مطابق مہاراشڑ کے شیوسینکوں نے پہلے سے ہی ہوٹل بک کر لئیے تھے۔ذرائع کے مطابق شیو سینک و دیگر ہندو تنظیموں کے لوگوں نے لکھنئو تک کے ہوٹل بک کئیے ہیں۔دریں اثنا خبر ہے کہ مہا راشٹر سے شیو سینک بڑی تعداد میں ایودھیا پہنچ رہے ہیں ۔ایک اسپیشل ٹرین جس میں دو ہزار افراد سوار ہیں ممبئی سے ایودھیا شام تک پہنچنے والی ہے۔دوسری ٹرین کل پہنچے گی۔بہت سے شیو سینا کے ارکان ہوائی جہاز کے ذریعہ بھی لکھنئو پہنچ کر ایودھیا کوچ کر رہے ہیں۔دریں اثنا شیوسینا ممبر پارلیمنٹ سنجئے راوت جو کہ ایودھیا میں موجود ہیں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلے مندر کی تعمیر ہوگی پھر سرکار بنانے کی بات۔انھوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کے ذریعہ مندر بنانے کا راستہ صاف کیا جائے ۔یہ معاملہ عدالت سے حل ہونیوالا نہیں ہے۔