Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 29, 2018

زمینی تنازعہ میں پٹرول پمپ مالک سے مارپیٹ۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے نظماپورگاؤں واقع پیٹرول پمپ کے منیجر کو شہ زور نوجوانوں نے مارپیٹ کر زخمی کر دیا۔ اطلاع پر پہنچی کوتوالی پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر چالان عدالت بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں واقع ناز فلینگ اسٹیشن کی زمین کا معاملہ عدالت میں زیر غور ہے۔ مذکورہ معاملے کو لے کر گزشتہ دیر شب موٹر سائیکل پر سوار دو کی تعداد میں پہنچے نوجوانوں نے پمپ مالک کو گالی دینا شروع کر دیا۔ مالک کے نہ رہنے پر مینیجر اشوک کمار یادو 26ولد چھگن لال رہائشی سادات تھانہ نظام آباد ضلع اعظم گڑھ کے مخالفت کرنے پر نوجوانوں نے اس پیٹ کر زخمی کر دیا۔پمپ پر موجود اہلکاروں کے زریعے اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع سے ایک ملزم پون ساہو کو حراست میں لے لیا۔زخمی مینیجر کو اہلکاروں کی مدد سے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا۔پولیس نے معاملے میں مینیجر کی تحریر پر ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔