جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے برولی بازار کے قریب موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے بینک سے پیسہ نکال کر گھر جارہے ایک شخص سے طمنچہ دکھا کر 90ہزار روپے لوٹ لئے۔بدمعاشوں نے متاثر کے مخالفت کرنے پر مارپیٹ کر زخمی بھی کر دیا۔متاثر کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے مہم بھی چلائی لیکن ناکام رہے۔
اطلاع کے مطابق بھسولی گاؤں رہائشی نسیم احمد جمعرات کی دوپہر میں سورا پور بازار میں واقع الہ آباد بینک کی شاخ سے کسی کام کیلئے90ہزار روپیہ نکال کر سائیکل سے گھر کیلئے نکلے تھے۔بتاتے ہیں کہ جیسے ہی وہ مذکورہ بازار کے قریب پہنچے تھے کہ پیچھے سے آئے موٹرسائیکل سوار دوبدمعاشوں نے انھیں سنسان مقام پر روک لیا اور طمنچہ نکال کر پیسہ لوٹنے کی کوشش کرنے لگے جس پر متاثر نے مخالفت کی تو بدمعاشوں سے طمنچہ کی مٹھیاں سے حملہ کر اسے زخمی کر دیا اور پیسہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔زخمی حالت میں متاثر نے فون پر مقامی تھانے پر لوٹ کی اطلاع دی جس پر موقع پر پہنچی پولیس نے معائنہ کے بعد بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے مہم شروع کرائی لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔پولیس بینک سمیت دیگر مقام پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کے زریعے بدمعاشوں کی شناخت میں مصروف ہو گئی ہے۔
متفرق
Thursday, November 29, 2018
Author Details
www.sadaewaqt.com