جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
گزشتہ دس دنوں میں دو ڈاکٹر وں اور ایک صرافہ تاجر سے دو لاکھ روپے کی رنگداری مانگنے اور نہ دینے پر قتل کی دھمکی دینے والے تین ملزمان کو پولیس نے اسکارپیو، موبائل وغیرہ کے ساتھ گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لیا۔بدمعاشوں کے زریعے فون کر دھمکی دینے کے بعد سے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر سرولانس اور کھیتاسرائے،شاہ گنج کوتوالی کی مشترکہ ٹیم تلاش میں لگی ہوئی تھی۔
شاہ گنج کوتوالی احاطے میں سی او شاہ گنج اجے کمار شریواستو نے واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 18 نومبر کو بی ایم ہاسپٹل کھیتاسرائے کے ڈاکٹر محمد سالم،25 نومبر کو حبیب ہاسپٹل کھیتاسرائے کے ڈاکٹر محمد شوکت خان اور 26 نومبر کوصرافہ کاروباری دیپک سونی سے دو لاکھ روپے کی رنگداری مانگی گئی تھی۔بدمعاشوں نے خود کو سونو سنگھ و مختار انصاری گینگ کا بدمعاش بتاتے ہوئے پیسہ نہیں دینے پر قتل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔معاملہ پولیس کی معلومات میں آتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ دنیش پال سنگھ سنجیدہ ہو گئے اور ٹیم تشکیل کر بدمعاشوں کی گرفتاری کی ہدایت دی تھی۔ایس پی کی ہدایت ملتے ہی سرولانس کی ٹیم کے ساتھ شاہ گنج کوتوالی اور کھیتاسرائے کی ٹیم مشترکہ کاروائی میں مصروف ہو گئی اور بدمعاشوں کی سراغ رسی میں لگی ہوئی تھی۔ پولیس کی ٹیم نے سرولانس کے ذریعے ڈوبھی ریلوے کراسنگ کے قریب سے اسکارپیو سوار تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان بلال ولد محمد اکرم،محمد کلیم ولد محمد نسیم اور ضمیر الدینولد محمد اعجازرہائشی ارند کوتوالی شاہ گنج سے پولیس نے جب سختی سے پوچھ گچھ کیا انھوں نے فون کر دھمکی دینے کی بات قبول کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ہوئے کلیم و ضمیرالدین پر پہلے سے ہی کوتوالی شاہ گنج میں قتل کی کوشش کا مقدمہ درج ہے۔پولیس نے تینون بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
متفرق
Thursday, November 29, 2018
جونپور۔رنگداری کا مطالبہ کرنے والے تین بدمعاش گرفتار۔
Author Details
www.sadaewaqt.com