Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 24, 2018

نگر پنچایت کے ترقی کے کاموں میں مالیات کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔

کھیتاسرائے،جون پور (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
نگر پنچایت کھیتاسرائے کی ترقی میں بجٹ کی کوئی کمی نہیں ہونی دی جائے گی۔نگر پنچایت بورڈ اور کارپوریٹرجو بھی تجویز دیں گے انہیں پورا کیا جائے گا۔ مذکورہ باتیں ہفتہ کو نگر پنچایت کے سرور پور اور جوگیانہ وارڈ میں تعمیر بیت الخلاء کاافتتاح اور حفظان صحت پر منعقد ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے شہر ی ترقی گریش چندریادو نے کہیں۔
مسٹر یادو نے کہا کی نگر پنچایت کی سڑکوں کے بہتر اور ترقی کے لئے 5 کروڑ کی رقم کی منظوری ہو چکی ہے اور اس کا ٹینڈر بھی ہو چکا ہے۔ نگر پنچایت میں پانی کی فراہمی کے نظام کے لئے 6 کروڑ 83 لاکھ روپے کے منصوبہ کا بھی سنگ بنیاد ہو چکا ہے جلد ہی کام شروع ہو جائے گا۔اس کے علاوہ نگر پنچایت کے مختلف وارڈوں میں انٹرلاکنگ اور نالی تعمیر کے لئے 3 کروڑ 89 لاکھ روپے کی تجویز ڈی پی آر کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ مالی منظوری ملتے ہی پیسہ جاری کیا جائے گا۔ مسٹر یادو نے کہا پہلی بار کوئی حکومت حفظان صحت اور بیت الخلاء تعمیر کرانے پر اتنا پیسہ خرچ کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ قصبہ میں صفائی رہے، اس کے لئے شہریوں کا تعاون بھی ضروری ہے بغیر شہریوں کے تعاون کے قصبہ کو صاف رکھنا ناممکن ہے۔ نگر پنچایت صدر وسیم احمد نے کہا قصبہ کے لوگوں کو گندگی کو کوڑے دان میں ہی پھینکے،صفائی ہو جانے کے بعد سڑک پر نہ پھینکے،قصبہ کی صفائی کے لئے 4 کوڑا گاڑی اور ٹریکٹر روزانہ قصبہ کا کوڑا اٹھانے میں لگے رہتے ہیں۔ اس موقع پر گجیندر پانڈے،شمیم احمد،پروین یادو کارپوریٹروں نے وزیر کا گلپوشی کر استقبال کیا۔آخر میں آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ نگر پنچایت صدر وسیم احمد نے ادا کیا۔نظامت کے فرائض جگدمبا پانڈے نے کیا۔