Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 30, 2018

جونپور۔ محمد حسن انٹر کالج میں اسکوٹ گائیڈ کیمپ۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شہر کے محمد حسن انٹر کالج میں جمعہ کے روز 29ویں ضلع اسکاؤٹ گائڈ فائر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے 21کالجوں کے اسکاؤٹ گائڈ و ان کے ٹرینروں نے حصہ کیا۔پروگرام کا اغاز شمع روشن کر اسکاؤٹ گائڈ گیت سے کیا گیا۔پروگرام میں بطور مہمان خصوصی ڈی آئی ا وایس دفتر کے سینئر کلرک رام بچن رام نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز ہوتے ہی سبھی کالجوں کے طلباء نے کیمپ فائر میں ثقافتی پروگرام پیش کیا ساتھ ہی اسکاؤٹ گائڈ کی معلومات کی فراہم کرائی۔مہمان خصوصی نے کہا کہ اسکاؤٹ گائڈ میں ہم سبھی نیم بنائے رکھیں۔اسکاؤٹ گائڈ سے ہم سبھی کو طریقہ ملتا ہے اور مستقبل میں آنے والی پریشانیوں کا سامنا کرنے کا حوصلہ کر اپنی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔پروگرام کی صدارت کر تے ہوئے محمد حسن پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے کہا کہ اسکاؤٹ گائڈ سے ہر طریقے کی علم حاصل کی جا سکتی ہے۔جس وقت ہمیں جیسی ضرورت ہو اسکاؤٹ گائڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔اس موقع پر اکاؤٹ گائڈ کے ضلع سیکریٹری اکھلیش شریواستو،ڈاکٹر چتر لیکھا سنگھ،ڈاکٹر چندرکلا،فائر کیمپ کے کنوینر راکیش مشرا،اروند سنگھ،شہزاد عالم،انل سنگھ،جنگ بہاد سنگھ،شاہد علیم،ڈاکٹر جیون یادو،سشیل سنگھ،سدھاکر سنگھ،شاہ نواز خان،فیضی خاں،سرفراز احمد،احمد عباس سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔