Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 24, 2018

پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں زچہ کی موت سے ہنگامہ

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
رام پور بازار واقع اسمرتی نرسنگ ہوم میں ولادت کے بعد خاتون کی موت ہو جانے پر دیہی عوام نے اسپتال میں ہنگامہ کر دیا۔اطلاع ملنے پر پہنچے ایس او نے مقدمہ درج کر نے کی یقین دہانی کرا یا تب جاکر جام ختم ہوا اورو وہیں مقامی پولیس کے ذریعہ لا ش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کرائے جانے کی بات پر اہل خانہ نے صاف انکار کر دیا جس سے مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔اہل خانہ کی جانب سے متوفیہ کی آخری رسم ادا کر دی گئی زچہ کی موت کے بعد بچہ زندہ ہے۔
اطلاع کے مطابق رام پو ر تھا نہ حلقہ کے بھاناپو (نیوادا)  گاؤں کے رہنے والے راجو تیواری نے اپنی بیوی اوشا تیواری 22کو درد زہ ہونے پر رامپور بازار واقع اسمرتی نرسنگ ہوم میں 22نومبر کی شام داخل کرایا تھا جہاں پر ایک گھنٹے بعد ڈاکٹر وں کے ذریعہ آپریشن کے بعد لڑکا پیدا ہو اتھا۔اہل خانہ کے مطابق دیر رات ہونے پر زچہ کی حالت خراب ہو جانے پر ڈاکٹر خاتون کو اہل خانہ کے ساتھ وارانسی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں لے گئے جہاں پر ڈاکٹر نے آپریشن کی حالت دیکھ کر آپریشن کر نے والے ڈاکٹر کو پھٹکار لگا یا تھا اور وارانسی میں ہی دیر رات خاتون کی موت ہو جانے کے بعد اہل خانہ نے لاش کو رام پور نرسنگ ہوم پر لا کر ہنگامہ بر پا کر دیا۔ ہنگامہ دیکھ کر ڈاکٹر اور عملہ فرار ہو گئے۔ ہنگامہ کے دوران مو قع پر پہنچے ایس او سنیل دت نے اہل خانہ سے ڈاکٹروں کے خلاف تحریر دینے پر مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کرائی تب جاکر ہنگامہ ختم ہوا وہیں ایس او کے ذریعہ مقدمہ درج کرنے کے بعدلاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجے جانے کی بات کہی تواہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجنے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے مقدمہ درج نہیں ہو سکا آخری رسم ادا کر نے کے لئے اہل خانہ لا ش کو اپنے ساتھ لے گئے وہیں ولادت کے بعد بچہ محفوظ بتا یا جا رہا ہے۔