Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 24, 2018

جونپور۔بولیرو گاڑی کی چپیٹ میں آنے پر باپ بیٹا زخمی۔

جون پور۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے مچھلی شہر۔مڑیاہوں روڈ پر جمالپور گاؤں کے قریب بلیرو کی زد میں آنے سے باپ۔بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں پر دونوں کی حالت نازک دیکھ ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ پوارا تھانہ حلقہ اونچ ڈیہ گاؤں رہائشی اوم پرکاش 45 اپنے بیٹے ونود 20 کے ساتھ گزشتہ روز ارواں گاؤں رشتہ داری میں گئے تھے۔وہاں سے واپس لوٹتے وقت جیسے ہی وہ مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچے تھے کہ تیز رفطار بلیرو نے موٹرسائیکل کو اپنی زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گیا۔حادثہ میں دونوں شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں دونوں کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔