Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 17, 2018

پاکستان۔امیر جماعت تبلیغ حاجی عبد الوہاب کا انتقال۔

نامز جنازہ بعد نماز مغرب ادا کی جائے گی۔
صدائے وقت (ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
بانی تبلیغ ،حضرت مولانا محمد الیاس کاندہلوی رحمہ اللہ کے تربیت یافتہ ، بزرگ ومحترم شخصیت حاجی عبد الوہاب صاحب ابھی فجر بعد دار بقاء کو رحلت فرماگئے
انا لله ما أخذ و لہ ما أعطى وكل شئ عنده بأجل مسمى
انا لله واناالیہ راجعون
امت آج ایک عظیم داعی اور متبع سنت سے محروم ہوگئی
ذرائع کے بموجب
نماز جنازہ بعد نماز مغرب ، اجتماع گاہ رائیونڈمیں ادا کی جائیگی
آپ اصلاً سہارنپور یوپی کے رہنے والے تھے ، دہلی میں سنہ 1922 میں پیدائش ہوئی تھی
قیام پاکستان کے بعد مستقل رہائش وہیں ہوگئی
اتحاد امت کے بڑے داعی تھے
مختلف  متحارب گروہوں اور بر سرپیکار قبائل کے مابین  مصاحت کار کے بطور قابل عملی کوششیں فرمائی ہیں
نصف صدی سے زیادہ عرصے پہ محیط اپنی بے لوث دعوتی مجاہدوں اور قربانیوں کے باعث اللہ نے انہیں ایسی
مقبولیت عامہ عطا فرمائی تھی جو اچھے اچھوں کے نصیبہ میں نہیں!
الله تعالی ان کی مغفرت فرمائے
درجات کو بلند فرمائے
سیئات کو حسنات سے مبدل فرمائے
پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے