Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 14, 2018

جونپور۔۔عالمی یوم ذیا بیطس کے موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد

جون پور (ایس این بی)عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پربدھ کے روز ضلع کے صحت محکمہ نے مختلف پروگراموں کو منعقد کیا۔ صبح کلکٹریٹ احاطے سے ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری نے ہری جھنڈی دکھا کر عوامی بیداری ریلی کا آغاز کیا جس میں پیرا میڈیکل کالج، این سی سی کیڈٹ، 98 یو پی بٹالین، ٹی ڈی کالج کے طلباء۔طالبات اور محکمہ صحت کے افسران / عملے کے ساتھ شرکت کی۔ ریلی کلکٹریٹ سے نکل کر شہر کے مختلف مقامات سے ہو کر امبیڈکر تراہے ہوتے ہوئے ٹی بی اسپتال میں پہنچ کر اختتام ہوئی۔
اسی ترتیب میں دیوانی عدالت احاطے میں مفت شوگر اور بلڈ پریشر کی جانچ کیلئے کیمپ لگا کر وکلاء اور عدلیہ کے افسران اور اہلکاروں کی جانچ کی گئی۔ جس میں تقریبا 900 افراد کی مفت شوگر، بلڈ پریشر کی جانچ کی گئی۔ ضلع جج سکریٹری، ضلع قانونی سروس اتھارٹی اور دیگر ججوں نے بھی کیمپ میں پہنچ کر جانچ کرائی۔ کدوپہر بعد عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر دیوانی بار عمارت میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے کی جانب سے ذیابیطس ہونے کا سبب / محفوظ اور اس سے ہونے والی نقصانات کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی۔ ڈاکٹر جی پی ترپاٹھی نے ذیابیطس کی وجوہات اور روک تھام کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ کھانے کا بہتر خیال رکھ کر بھی ذیابیطس ہونے سے دفاع کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی سی ایم اوڈاکٹر آرایس کشواہا، ضلع پروگرام مینیجر این ایچ ایم ستیہ ورت ترپاٹھی، ڈاکٹر آئی این تیواری، اجے سنگھ، دویندر یادو، جے پرکاش گپتا، انمیش کمار سنگھ، دریویندر پرساد یادو، وکاس کمار سنگھ، کرن دوبے، ستیش پٹیل، ابھیشیک وغیرہ موجود رہے۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر ایس کے یادو نے کیا۔