Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 18, 2018

یو پی ٹی ای ٹی امتحان پر امن ماحول میں اختتام پزیر۔

جون پور۔۔اتر پردیش ۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پرائمری و اعلی پرائمری اسکول اساتذہ کی اہلیت کیلئے منعقد ہوئی یوپی ٹی ای ٹی امتحان اتوار کے روز ضلع کے مختلف کالجوں میں بنائے گئے امتحان مراکزوں پر پر امن ماحول میں اختتام ہوئی۔ضلع انتظامیہ کی سخت حفاظتی بندوبست کے باوجود کسی اسکول کے مینیجر امتحان مرکز پر دیکھے گئے تو کہیں کسی کی جگہ پر دوسرے امیدوار کو امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا۔
ضلع مرکز سے لیکر دیہی علاقوں کے کالجوں میں بنائے گئے کل70امتحان مراکزوں پر 52182امیدوار شامل ہونے تھے لیکن سینکڑوں امیدواروں نے امتحان چھوڑ دیا۔دونوں پالیوں میں الگ الگ امتحان مرکز ہونے کی وجہ سے بھی امیدواروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔صبح 10سے12:30تک پہلی پالی کے امتحان میں 52مراکزوں پر امیدواروں نے امتحان دیا جبکہ دوپہر میں 2سے 5بجے تک چلے امتحان میں 18مراکزوں پر امتحان ہوئے۔امتحان مراکزوں کی نگرانی کیلئے مجسٹریٹ تعینات رہے جو سی سی ٹی وی کی مدد سے بھی امتحان کی نگرانی کرتے رہیں۔امتحان کے دوران مراکزوں کے باہر پولیس فورس کی خاص ٹیم بھی تعینات رہی جو مشتبہ لوگوں پر نگاہ رکھے ہوئے تھی۔امتحان کے دوران ڈی آئی اوا یس برجیش مشرا سمیت 14ٹیمیں مراکزوں کی جانچ کر رہی تھی جس میں شہر کے بلواگھاٹ میں واقع ایک اسکول کے مرکز پر ڈی آئی اوا یس نے مرکز انچار کو جم پر پھٹکار لگائی وہیں کچگاؤں میں اسکول کے مینیجر کو مرکز میں موجود دیکھ انھوں نے پھٹکار لگاتے ہوئے باہر کر دیا۔