جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مچھلی شہر کوتوالی پولیس نے علاقہ کے کندھی گھاٹ پر لوٹ کی واردات کو انجام دینے جا رہے موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کیا۔پولیس کی اس کاروائی کے دوران دو بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب رہے جن کی تلاش پولیس سرگرمی سے کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصروں کی گرفتاری کیلئے چلائی جارہی مہم کے تحت ہفتہ کی شام کو کوتوالی پولیس علاقہ کے کندھی گھاٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی درمیان برئی پار کی طرف سے دو موٹرسائیکل سے چار نوجوان آتے نظر آئے۔پولیس نے چیکنگ کیلئے جب انھیں رکنے کا اشارہ کیا تو سبھی موٹر سائیکل موڑ کر بھاگنے کی کوشش کرنے لگے جس پر معاملے مشتبہ دیکھ پولیس نے پیچھا کر کچھ دور سے ایک موٹرسائیکل سوار دو بدمعاشوں کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرے موٹرسائیکل پر سوار دونوں بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب رہے۔تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے پاس سے طمنچہ و کارتوس برآمد کیا اور سختی سے پوچھ گچھ شروع تو انھوں نے برئی پار کے بھانگ کاروباری کے سیلس مین سے لوٹ کی واردات کو انجام دینے جانے کی بات قبول کی۔انھوں نے بتایا کہ کافی دنوں سے سیلس مین پر نگاہ رکھی جا رہی تھی جو روزانہ لاکھوں روپے بینک میں جمع کرنے جاتا ہے۔پکڑے گئے بدمعاشوں نے اپنا نام روہن چوہان ولد لال بہادر ساکن کٹاہت خاص و سدھاکر بند ولد رام آشرے بند ساکن کٹاہت خاص کوتوالی مچھلی شہر بتایا۔پولیس نے دونوں بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیگر بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔
متفرق
Sunday, November 18, 2018
جونپور موٹر سائیکل سوار بد معاش گرفتار۔
Author Details
www.sadaewaqt.com