Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 20, 2018

جونپور۔چار بدمعاش گرفتار۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر ضلع میں چل رہے جرائم پیشہ عناصروں کی گرفتاری کے سلسلے میں کیراکت پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کرائم برانچ کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ کاروائی کر کئی لوٹ و چوری کی واردات میں ملوث چاربدمعاشوں کو گرفتاری کرتے ہوئے طمنچہ،کارتوس،چاقو سمیت قیمتی زیور ات اور نقدی برآمد کیا۔بدمعاشوں نے نصف درجن واردات کو انجام دینے کی بات بھی قبول کی۔پولیس نے سبھی ملزمان کا چالان عدالت بھیج دیا۔
کیراکت کوتوال انل سنگھ کے مطابق گزشتہ دیر شام وہ ہمرائیوں کے ساتھ علاقہ کا گست کررہے تھے کہ اسی درمیان بدمعاشوں کی سراغ رسی کرتے ہوئے کرائم برانچ کی ٹیم پہنچ گئی۔کچھ وقت بعد ہی مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ کئی واردات میں ملوث بدمعاشوں کا گروہ علاقہ کے سچت پور اینٹ بھٹہ کے پاس موجود ہیں جو کسی واردات کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔اطلاع ملتے ہی دونوں ٹیمیں مذکورہ بھٹہ پر پہنچ کر محاصرہ کر موقع سے چار بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔کوتوالی میں لاکر تلاشی کی گئی تو ان کے پاس سے لوٹ کی 2موٹرسائیکل،4عدد طمنچہ،3عدد زندہ کارتوس سمیت چاقو اور موبائیل فون برآمد ہوا۔سختی سے پوچھ گچھ کے دوران پولیس نے ان کی نشاندہی پر لوٹ کے ہزاروں روپے کے زیورات اور28ہزار روپے نقدی برآمد کیا۔انھوں نے نصف درجن سے زیادہ واردات میں شامل ہونے کی بات قبول کرتے ہوئے پولیس کو کئی اہم معلومات بھی دی۔بدمعاشوں نے اپنا نام شبھم سنگھ ساکن بیرم پور کیراکت،رام نریش یادو،وجے یادو ساکن پورے دیال تھانہ سریری اور نتن پانڈے ساکن راگھو رام پٹی تھانہ رام پور بتایا۔پولیس نے سبھی ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔