Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 19, 2018

ممختصر اہم خبریں۔

صدائے وقت (ذرائع)۔
۔__________۔

کرنل پروہت کی عرضی خارج
_______________
مالیگاٶں بم دھماکہ کے کلیدی ملزم کرنل پروہت کوزبردست جھٹکالگا جب ممبٸ ہاٸ کورٹ کے فیصلے کے خلاف داخل عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا!
----------------------------------------
سڑک حادثہ 5 افراد ہلاک"

علی گڑھ میں قومی شاہراہ پر  تیز رفتارکینٹینر نے سڑک پر کھڑے بس کو ٹکر مار دی جس میں خاتون سمیت 5مسافروں کی موقع پر موت ہوگئی۔
----------------------------------------
مودی کےخلاف داٸرعرضی پر سماعت ملتوی !

سپریم کورٹ میں 2002 فساد میں مودی کو کلین چیٹ دینے کے خلاف ذکیہ جعفری کی عرضی پر سماعت ہونی تھی لیکن سپریم کورٹ نےا سے 26 نومبر تک ملتوی کردیا ہے
---------------------------------------
اندراگاندھی کویوم پیداٸش پرخراج عقیدت

  سابق وزیراعظم اندراگاندھی کی 101ویں سال گرہ کےموقع  پرکانگریس صدرراہل گاندھی اور سونیاگاندھی سمیت کئی کانگریسی لیڈروں نے شکتی استھل پرجاکرخراج عقیدت پیش کیا ۔
----------------------------------------
مودی اب خاموش کیوں؟

کٹھوعہ اوراناؤ عصمت ریزی پرسابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طویل خاموشی پر طنز کیاہےاورکہاکہ جو صلاح مودی انہیں دیا کرتے تھے اب اس صلاح پر خود عمل کرنا چاہیٸے۔