مختصر اہم خبریں
Date 14/11/2018 صدائےوقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
بیت العلوم کےسالانہ اجلاس کی تیاریاں مکمل
__________________
اعظم گڈھ: سراۓ میر میں واقع مدرسہ بیت العلوم کے سالانہ اجلاس کا آغاز آج سے ہو گا . پہلا اجلاس خواتین کی نشست پرمشتمل ہوگا دوسرااجلاس صحافت و سیاست کےعنوان سےہوگااور اوربقیہ تمام اجلاس حسب سابق روایت کےتحت ہوں گے۔
مولاناخالدسیف اللہ رحمانی ،مولاناحبیب الرحمٰن اعظمی دیوبند،مولانامحمودمدنی سمیت ملکا کےممتازعلمإکے آمدکی منظوری مل چکی ہے۔
----------------------------------------
رافیل سودے پر وزیراعظم نے اپنی غلطی تسلیم کی
نٸ دہلی: مرکزی حکومت کی جانب سے رافیل سودے میں حلف نامہ داخل کرنے کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں نریندر مودی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے
----------------------------------------
نمازکی پابندی کے خلاف احتجاج
آگرہ: تاج محل کی شاہی مسجد میں پنج وقتہ ہونے والی نماز پر لگی پابندی کو لیکر مسلمانوں نے پرزوراحتجاج کیا اور لوگوں نے آثارقدریمہ دفتر پر سپر نٹنڈنٹ وسنت کمار کو میمورنڈم دیا
----------------------------------------
عمارت میں آگ لگنے سے موت!!
ممبٸ : اندھیری میں ویرا دیسی روڈ پر واقع 21 منزلہ بلڈنگ کی 10 ویں منزلہ پر آگ لگنے سے دولوگوں کی موت ہوگٸ موقع پر فاٸر بریگیڈ اور انتظامیہ راحت اور بچاٶ کا کام کررہی ہے
----------------------------------------
ذکیہ جعفری کو ملی بڑی کامیابی
احمدآباد: گجرات فساد کے معاملے میں نریندرمودی اور دیگر کو ایس آئی ٹی کے ذریعہ دی گئی کلین چٹ کو دینے والی عرضی پر سماعت کے لئے سپریم کورٹ تیار ہوگیا ہے۔سابق کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوی ذکیہ جعفری نے اس معاملے میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔
----------------------------------------
اے ایم یو طلبہ یونین کے منتخب عہدیداران کاخیرمقدم
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کے منتخب عہدیداران اورکابینی اراکین کی رسمِ تنصیب کی مجلس منعقد ہوئی جس میں صدر ایم سلمان امتیاز، نائب صدر حمزہ سفیان اور سکریٹری حذیفہ عامر کے ساتھ ہی نو منتخب کابینی اراکین "مریم بتول، فردوس احمد بر بھویا، سید شاہ رخ حسین، گوتم کے، نشانت بھاردواج، نوید عالم، فہد ایوب زنجانی، معین الدین، فاخرہ خان اور حسن مصطفےٰ" کو روایتی گاؤن اور ہار پھول پہناکر ان کا خیرمقدم کیا اس مجلس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر طارق منصورنے فرمائی۔
----------------------------------------
زین الانصاری کےاہل خانہ انصاف کےمنتظر
سیتامڑھی: بہار کے سیتا مڑھی میں درگا پوجا مورتی و سرجن کے دوران پیٹ پیٹ مارے گئے زین الانصاری کے معاملے میں پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا دھیان چٹھ کے تہوار پر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔