Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 25, 2018

جونپور۔ایک خاتون کی فریاد۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
آئے دن جان سے مارنے کوشش کئے جانے، جسمانی اور ذہنی تشدد دیئے جانے، مجرمانہ واقعات کے باوجود بھی ضلع پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر متاثر کنبہ منتقل کرنے کے لئے مجبور ہے۔ متاثرہ پرتیبھا مشرااہلیہ اجے مشرا رہائشی کوٹھوار تھانہ سرائے خواجہ نے صدرجمہوریہ، وزیر اعظم حکومت ہند، قومی انسانی حقوق کمیشن نئی دہلی، خواتین کمیشن نئی دہلی، چیف جسٹس سپریم کورٹ نئی دہلی، چیف جسٹس ہائی کورٹ الہ آباد، وزیر اعلی اتر پردیش حکومت، ڈی جی پی اتر پردیش لکھنؤ کو درخواست ارسال کر انصاف کی فریاد کی ہے۔
متاثرہ کے مطابق اس کے پٹی داروں کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا ہے جس کا مقدمہ سول کورٹ میں زیر التواء ہے۔ سبھی پٹی دار متحرک ہوکر متاثرہ کنبہ کو حصہ نہ دینے کا من بنائے ہوئے ہیں اور آئے دن گالی گلوج کے ساتھ مارپیٹ پر آمادہ رہتے ہیں۔متاثرہ کے مطابق پٹی داروں کے زریعے آئے دن کنبہ کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی جاتی ہے جس کی شکایت کرنے کے باوجود بھی پولیس معمولی دفعات میں مقدمہ قائم کر رفع دفع کرانے میں لگ جاتی ہے۔اس کے مطابق گزشتہ 1 ستمبر، 18 ستمبر، 13 اکتوبر، 21 اکتوبر کو اس کے علاوہ شوہر اجے مشرا، بیٹے پربھات مشرا پر پٹی داروں نے قاتلانہ حملہ کیا ہے لیکن پولیس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔ متاثرہ کے مطابق ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے شکایت کرنے پر انہوں نے تھانہ پولیس کو کارروائی کا حکم دیا لیکن تھانہ پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے پٹی داروں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں جو مستقبل میں کسی بڑے واقعہ کو انجام دینے کی فراق میں ہے۔متاثرہ نے حکومت کو خط منتقل کر انصاف کی فریاد کی ہے۔