Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 9, 2018

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ۔11 دسمبر سے۔

صدائے وقت۔۔خصوصی نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس مورخہ 11 دسمبر سے شروع ہوگا۔یہ اجلاس  کافی ہنگامہ خیز ہو سکتا ہے۔مورخہ 11 دسمبر کو ہی 5 اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان بھی ہوگا۔رافیل سودا، سی بی آئی تنازعہ، کسانوں کے مسائل، اتر پردیش میں لاء اینڈ آرڈر، بے روزگاری  جیسے مسائل کو لیکر حزب مخالف جماعتیں حکومت کو گھیرنے کی تیاری میں ہیں۔
دوسری جانب مندر تعمیر کے معاملہ کو لیکر کافی ہنگامہ ہو سکتا ہے ۔حکومت کے کچھ ممبر پارلیمنٹ مندر تعمیر کو لے کر آرڈیننس یا قانون بنانے کی مانگ کر سکتے ہیں۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بی جے پی کے ارکان ایودھیا میں مندر تعمیر کو لیکر غیر سرکاری بل پیش کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
مجموعی طور پر پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس کافی ہنگامہ خیز ہوگا۔پہلے دن یعنی 11 دسمبر کو شاید کوئی کاررائی نہ ہو سکے ۔ممبران پارلیمنٹ کی اموات پر تعزیت کے بعد کارروائی ایک دن کے لئے ملتوی ہو سکتی ہے ۔