Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 9, 2018

بلند شہر۔ایس پی دیہات رئیس اختر کا تبادلہ۔

صدائے وقت ذرائع)۔
بلند شہر اتر پردیش۔۔۔گزشتہ 3 دسمبر کو ہوئے بلند شہر کے سیانا میں پرتشد واقعہ کے بعد پولیس افسران کا تبادلہ جاری ہے۔ریاستی حکومت نے ایس آئی ٹی کی تحقیقاتی خفیہ رپورٹ پر بنلد شہر کے ایس پی اور سیانا کے سی او کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔اسی کڑی میں اب ایڈیشنل ایس پی ریئس اختر کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے ۔رئیس اختر کو پی اے سی ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔
بلند شہر کے سیانا کے واقعات میں انسپکٹر سبودھ سنگھ کی گولی لگنے سے موت ہوگئی تھی جبکہ ایک شہری بھی اس تشدد کے واقعہ میں ہلاک ہوا تھا۔اس معاملے میں اب تک کل 9 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے  جس میں ایک فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔