Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 2, 2018

وزیر اعظم کا جی 20 سر براہ اجلاس میں 9 نکاتی ایجینڈا۔

نئی دہلی۔ذرائع۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . 
ہندوستانی وزیر اعظم نے ارجنٹینا کے شہر بونیاس میں منعقدہ جی 20 سر براہ اجلاس کے دوسرے سیشن میں اقتصادی جرائم سے نپٹنے کے لئے 9 نکاتی ایجینڈا پیش کیا۔اور عالمی برادری سے تعاون کی اپیل کی۔انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کی اقتصادی و مالیاتی اداروں کی ایک ٹاسک فورس قائم ہونی چاہیئے جس سے اقتصادی جرائم کے بھگوڑے افراد کی منتقلی اور ان کے اثاثوں کے انجماد میں آسانی ہو۔وزیر اعظم نے کہا کہ اقتصادی جرائم و دہشت گردی دنیا کے لئیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔دہشت گردوں سے نپٹنے کے لئیے۔ان کے نیٹ ورک و مالی امداد پر روک کے لئیے اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے پروگرام کو مظبوط بنانے کے لئیے برکس اور جی 20 کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
دریں اثنا ہند ، روس اور چین نے اقتصادی شعبے میں مل کر ساتھ کام کرنے کی رضا مندی ظاہر کی ہے۔12 سال میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ تینوں ممالک کے سربراہ کے آپس میں مذکرات ہوئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اگلے جی 20 سر براہ کے اجلاس 2022 کی میز بانی کی پیش کش کی ہے ۔واضح ہو کہ 2022 ہندوستان کا 75 واں یوم آزادی بھی ہے۔