Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 9, 2018

ہندوستان کو امسال 80 ارب ڈالر زر مبادلہ۔

صدائے وقت۔خصوصی نمائندہ۔(ذرائع)۔
. . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
عالمی بینک کے مطابق ہندوستان میں غیر ملکی کرنسی کا زرمبادلہ 80 ارب ڈالر کے قریب ہے جو اس وقت دنیا میں اول نمبر پر ہے۔ہندوستانی شہری سات سمندر پارسے اپنے خون پسینے کی کمائی کو ڈالر کی شکل میں اپنے ملک عزیز میں مقیم اپنے اہل خانہ کو بھیجتے ہیں ۔ورلڈ بینک کی مائیگریشن اینڈ دیولپمنٹ کیمٹی کے مطابق ڈالر کی منتقلی کے معاملے میں اس وقت ہندوستان اول نمبر پر ہے۔گزشتہ سال کے مقابل امسال زرمبادلہ کی رقم میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔جس سے ہندوستانی معیشت کو مضبوطی حاصل ہوتی ہے۔اسی کے ساتھ چین دوسرے نمبر پر ہے جبکہ میکسیکو اور فلپائن تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔