Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 9, 2018

دہلی۔وشو ہندو پریشد کے ذریعہ بلائی گئی رام لیلا میدان میں " دھرم سبھا"

رام مندر پر قانون ورنہ ملک گیر ہڑتال۔
وی ایچ پی۔
قانون نہیں بنا تو دوہرائی جا سکتی ہے 6 دسمبر کی واردات۔
سنت ہنس دیوا چاریہ۔
عدالت کو 100 کروڑ ہندووں کے جذبات و عقیدے کا خیال رکھنا چاہیے۔
بھیا جی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
دہلی۔صدائے وقت نمائندہ(۔ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
دہلی کے رام لیلا میدان میں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئیے سرکار پر زور دینے کے لئیے وشو ہندو پریشد کی جانب سے ایک دھرم سبھا کا انعقاد ہوا ۔اس دھرم سبھا میں وی ایچ پی ۔ آر ایس ایس و دیگر ہندو تنظیموں کے اراکین و بڑی تعداد میں سادھو سنتوں نے حصہ لیا۔
سبھی مقررین نے ایک طرف سے مانگ کی کہ مرکزی حکومت جلد از جلد مندر تعمیر کے لئیے پارلیمنٹ میں قانون لائے۔مرکزی حکومت کو الٹیمٹم دیا گیا کہ اگر وہ ایندہ سرمائی اجلاس میں بل نہیں لاتی ہے تو ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔
اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس کے سینئر رہنما بھیا جی نے کہا کہ رام مندر کی بھیک نہیں مانگ رہے ہیں بلکہ 100 کروڑ ہندوں کا حق ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ہو۔انھوں نے کہا کہ عدالت کو بھی 100 کروڑ ہندوں کے جذبات و عقیدے کا خیال رکھنا چاہیئے۔آرڈیننس یا قانونی بل نہ لانے پر مرکزی حکومت کو متنبہ کیا گیا۔
سنت ہنس دیواچاریہ نے اپنی اشتعال انگیز تقریر میں کہا کہ اگر مرکزی حکومت مندر بنانے کے راستے نہیں صاف کرتی تو 6 دسمبر کے واقعے کو پھر سے ہندو سماج دوہرائے گا (یعنی جبراً ، قانون کو بالائے طاق رکھکر مندر کی تعمیر کی جائے گی)
اس موقع پر وی ایچ پی نے اعلان کیا کہ اگر سرمائی اجلاس میں پارلیمنٹ میں بل نہیں پیش کیا گیا تو جنوری / فروری میں پریاگ راج میں ہونیوالے کمبھ میلے میں سادھو سنتوں کے درمیان دوبارہ دھرم سبھا کی جائے گی اور آگے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
وی ایچ پی کی مندر کی تعمیر کو لیکر یہ دوسری بڑی ریلی تھی اس کے قبل گزشتہ نومبر میں ایودھیا میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد ہوا تھا جس میں مندر تعمیر کے لئیے مرکزی سرکار پر زور دیا گیا تھا کہ وہ آرڈیننس لائے یا قانون بنائے۔