Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 5, 2018

جونپور۔چائے پینے کے بعد دکاندار سمیت 9 افراد کی طبیعت بگڑی۔۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے فیض آباد روڈ پر واقع چریا موڑ کے قریب بدھ کی صبح چائے پینے کے بعد دکان دار سمیت 9 افراد کی حالت نازک ہو گئی۔موقع پر موجود مقامی لوگوں نے سبھی لوگوں کو بیہوشی کی حالت میں ایمبولنس کی مدد سے شاہ گنج صحت مرکز میں داخل کرایا۔
اطلاع کے مطابق سدھارتھ نگر ضلع کے کیوٹلی نانکار رہائشی جیت نرائن (65)ولد گجادھر اور سچن (16)ولد سنتوش، سنوتش (40)ولد بدری ناتھ، مدن (26) ولد رام اجاگر چریا موڑ کے قریب کرائے کے مکان لے کر گھر گھر جا کر سامان فروخت کرتے ہیں۔ وہیں ساتھ میں نرنجن گپتا (43) خواجہ پور ضلع بستی، اکھلیش (25) رہائشی بڈھنی ڈومریاگنج سدھارتھ نگر، کنہیا (24) رہائشی ڈومریاگنج، دپو گپتا (21) رہائشی شنکر پور بستی، شیو کمار (22) رہائشی بھوانی گنج سدھارتھ نگر اپنے سبھی ساتھیوں کے ساتھ منوج کمار رہائشی تاخہ مغرب کی چائے کی دکان پر صبح میں چائے پینے کے لئے آئے تھے۔بات کے دوران دکان ندار سمیت سبھی نے چائے پینے کے بعد سے ہی بیہوش ہو گئے جس سے علاقہ میں افرا تفری مچ گئی۔بڑی تعداد میں دکان پر لوگوں کو بیہوش ہوتا دیکھ مقامی لوگوں نے فوراً ایمبولنس کی مدد سے علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے بعد سبھی ہوش میں آئے۔اس ضمن میں اسپتال کے ڈاکٹر ایم کے گپتا نے بتایا کہ سبھی لوگ فوڈ پوائزننگ کے شکار ہو گئے تھے۔علاج کے بعد سبھی کی حالت بہتر ہے۔