جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شاہ گنج قصبہ کے اودھ پلازہ پر سماج وادی پارٹی اسمبلی یونٹ کی میٹنگ اکھنڈ پرتاپ یادو کی صدارت میں بدھ کے روز منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں گزشتہ کارروائی کی تصدیق، تنظیم کو مضبوطی دینے پر تبادلہ خیال، اسمبلی حلقہ کی سماجی انصاف کیلئے تمام پچھڑے طبقوں کے اسمبلی سطحی عہدیداروں کا علاقائی دورہ پر تبادلہ خیال کر تحریک کی حکمت عملی بنائی گئی۔
سابق وزیر وعلاقائی ممبر اسمبلی شیلندر یادو للئی نے کہا کہ جس کی جتنی تعداد میں ہو اسے اتنا ریزرویشن ملنا چاہئے۔ پورے ملک میں بھائی کو بھائی سے لڑایا جا رہا ہے، کسان بھوکہ مر رہا ہے، بے روزگاری عروج پر ہے۔بی جے پی حکومت حکومت کی خوشی میں ترقیاتی کام کو بھول گئی ہے، کسان کھاد بیج کے لئے پریشان ہیں اور بی جے پی کے نام نہاد پارٹی مجرم بن گئے ہیں۔ انھوں نے کارکنا ن سے بھاجپا کے جھوٹے وعدے کو عوام تک پہنچانے کی اپیل کی۔اسمبلی صدر اکھنڈ پرتاپ یادونے کہا ووٹر فہرست کو ہر حال میں دس دسمبر تک اپنے۔اپنے بوتھ پر جا کر درست کرا لئے جانے کی ہدایات عہدیداروں کو دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت نے سخت محنت کش کارکنوں کو عزت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو لوگ ووٹر لسٹ نظرثانی پروگرام میں بیداری سے کام کر رہے ہیں، ان کی پیش رفت رپورٹ ریاستی دفتر کو بھیجی جائے گی۔میٹنگ کی نظامت سید عروج نے کیا۔ اس موقع پر عبداللہ پہلوان، متھلیش یادو، نعمان احمد، جسیم احمد خان، ابصار احمد، نظام خان، ارون کمار تیواری، وریندر کمار یادو، اشوک کمار پال، گلاب یادو، گوپال یادو، اندرجیت یادو، شرد یادو، اکھلیش یادو، کفیل احمد، پرمود یادو، انل کمار یادو وغیرہ موجود رہے۔
متفرق
Wednesday, December 5, 2018
سماج وادی پارٹی کی اسمبلی حلقہ کی میٹنگ کا انعقاد
Author Details
www.sadaewaqt.com