Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 5, 2018

سڑک کنارے ہاکرس(تجاوز) کو ہٹانے کی مہم۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مچھلی شہر قصبہ میں مسلسل کئے جا رہے تجاوز کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایگزیکٹیو افسر دھیرج کمار سنگھ کی قیادت میں نگر پنچایت کی جانب سے تجاوز ہٹانے کیلئے مہم شروع کیا گیا۔مہم میں درجنوں تجاوز کاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ اسی طرح غیر قانونی پلاسٹک بیگ فروخت کرنے والوں سے بھی بطور جرمانہ 12 ہزار روپے وصول کیا گیا۔
ایگزیکٹیو افسر دھیرج کمار سنگھ اور انچارج انسپکٹر کوتوالی انل کمار سنگھ نگر پنچایت ملازمین اور پولیس فورس کے ساتھ بدھ کے روزقصبہ کے پرانی بازار، سرائے، کوتوالی قاضیانہ،، عمرانہ سمیت کئی محلوں کا معائنہ کیا گیا۔اس دوران سڑک کی پٹریوں، سڑک کی حد میں دوکان اور ٹھیلا لگا کر تجاوزات کرنے والے دکانداروں سرفراز، عدنان، معین، وکیل، بھگوتی، وارث، ساجد، سیبو، غلام، الیاس، اسلم، ارسد، سعید، صدام، راہل، پپو سمیت 16 تجاوز کاروں سے فی شخص پانچ سو روپے کے حساب سے 20 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ اسی طرح کوتوالی اور قاضیانہ محلے کے دوکاندار وں کے پاس پالتھین برآمد کرنے پر 12 ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔ اس مہم سے دکانداروں میں افرا تفری کا ماحول قائم رہا۔