Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 5, 2018

جونپور۔عرس، جلسہ سیرت النبی و نعتیعہ مشاعرہ۔

جون پور.  اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شہر کے خواجگی ٹولہ میں گزشتہ شب حضرت اسماعیل شاہ ؒکا عرس اور جلسہ سیرت النبیؐ و نعتیہ مشاعرہ بڑے ہی عقیدت کے ساتھ منعقد ہوا۔ جلسے میں ملک کے مشہور نعت خواں نے حصہ لیا اور نعت نبیؐ کا نظرانہ پیش کر لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔دیر شام سے شروع ہوئی محفل صبح صادق تک چلتی رہی۔
جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری دلشاد اعظمی نے کیا۔جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری زکی اللہ نے سیرت پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ نبیؐ کے بتائے راستے پر چل کر پانچ وقت کی کثرت سے نماز پڑھ کر اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں ہی دنیا میں امن امان قائم ہو سکتا ہے۔ مولانا نے ملک میں پھیلی کشیدگی اور بد امنی سے ملک کو بچانے کیلئے دعا بھی کرائی۔ بعد جلسہ ممبئی سے آئے وحید مالیگاوی، اسد اعظمی، سندل جلالپوری، شاداب اعظمی، غلام نبی مبارکپوری، اکرم جونپوری، نورقمر نیپال، سمش الدین جونپوری نے نعت نبیؐ کا نظرانہ پیش کیا۔ جلسہ کی صدارت سابق ایم ایل اے حاجی افضال احمد اور نظامت کے فرائض شاہد مبارک پوری نے کیا۔اس موقع پر کمیٹی کے صدر محمد حنیف، جنرل سکریٹری حبیب الرحمن، عبد وحید، جمشید اختر، مہتاب منصوری، لکی علی، شکیل منصوری، مظہر آصف، انوارالحق گڈو، ساجد علیم، ارشاد منصوری، ڈاکٹر حسین ببلو، ڈاکٹر جاوید پپو، فیروز احمد پپو، ابو بشر، شمیم ایڈووکیٹ، اکرام راعینی  وغیرہ لوگ موجودرہے۔جلسے سے قبل مزار پر چادر پوشی کی گئی اور تبرک لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔آخر میں آئے ہوئے لوگوں کا اراکین کمیٹی حضرت اسماعیل شاہ نے شکریہ ادا کیا۔