جونپور۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شاہگنج۔فرید الحق میموریل ڈگری کالج تعلیم آباد شاہ گنج میں عالمی یوم ایڈس کے موقعہ پر این ایس ایس کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام کا مقصد طلباء و طالبات میں ایڈس جیسی مہلک اور لا علاج بیماری کے تئیں بیدرای پیدا کرنا تھا۔پروگرام کی صدارت کالج پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم نے کی۔شاہ گنج کی معروف ڈاکٹر روچی مشرا نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر روچی مشرا نے طلباء و طالبات کو ایڈس کے متعلق پوری جانکاری دی۔انھوں نے کہا کہ ایڈس ایسی بیماری ہے جس کا ابھی تک پرفیکٹ علاج دریافت نہیں ہوا ۔اس سے بچاو ہی اس مرض کا علاج ہے۔یہ مرض کس طرح پھیلتا ہے اور اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہے اس پر ڈاکٹر مشرا نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔طلباء نے بہت سارے سوالات بھی کئیے جس کا ڈاکٹر روچی مشرا نے اطمنان بخش جواب دیا۔پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر تبریز عالم نے کہا کہ آج کے زمانے میں اگر انسان اصول کے ساتھ اپنی ذندگی گزارے تو اس طرح کی قبیہ بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد طلباء میں بیداری پیدا کرتا ہے اور طلباء کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ سماج میں اس مہلک مرض کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی مہم چلائیں۔
پروگرام آفیسر ریاض احمد نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں پروگرام آفیسر ریاض احمد، ڈاکٹر انامیکا مشرا ،پروگرام آفیسر ڈاکٹر راکیش سنگھ نے خاص کردار ادا کیا۔ڈاکٹر امیت کمار گپتا نے آخر میں مہمان خصوصی ، طلباء و طالبات و دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
متفرق
Saturday, December 1, 2018
جونپور۔فرید الحق میموریل ڈگری کالج میں " ایڈس بیداری مہم " کا انعقاد۔
Author Details
www.sadaewaqt.com